راوی روڈ :36سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد،

پولیس نے شناخت نہ ہونے پر لاش مردہ خانے منتقل کر دی

پیر 9 مارچ 2015 23:13

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015ء )راوی روڈ کے علاقے میں 36سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد پولیس نے شناخت نہ ہونے پر لاش مردہ خانے منتقل کر دی بتایا گیا ہے کہ راوی روڈ کے علاقے میں تھانے کے قریب فٹ پاتھ پر36سالہ شخص کی لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع کی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر شناخت کے لیے اعلانات کروائے بعد ازاں ناکامی پر لاش مردہ خانے منتقل کر دی پولیس کے مطابق متوفی حلیے سے نشی معلوم ہوتا ہے اس کی موت کی وجہ نشہ کی زیادتی ہو سکتی ہے ۔