فیصل آباد،علماء کی گرفتاری اور درود و سلام پر پابندی کیخلاف سنی اتحاد کونسل کی طرف سے سینکڑوں کارکنوں کا دھرنا

پیر 9 مارچ 2015 23:05

فیصل آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015ء) سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا اور تنظیم اہلسنت فیصل آباد کے امیر سید ہدایت رسول شاہ نے علماء کی گرفتاری اور درود و سلام پر پابندی کیخلاف سنی اتحاد کونسل کی طرف سے سینکڑوں کارکنوں نے ضلع کونسل چوک فیصل آباد میں دھرنا دیا ۔ دھرنے میں شریک مظاہرین نے ٹائر جلا کر اہم سڑکات بند کردیں اس موقع پر چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ ہمارے مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا ۔

انہوں نے کہا کہ مسلسل اہلسنت کے ساتھ زیادتی کررہی ہے اور تین ہزار کے لگ بھگ ملک بھر سے اہلسنت و الجماعت کے کارکنوں اور خطیب اور امام مساجد کو گرفتار کیا ہوا ہے جبکہ حکومت پنجاب صوبے میں کالعدم مذہبی تنظیموں اور طالبان کی سرپرستی کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کی سربراہی میں پرامن اور محب وطن اہلسنت علماء کے ساتھ ظلم و زیادتی ہورہی ہے اور یہ دھرنا اس سلسلے کی تحریک کا آغاز ہے اور یہ پورے پنجاب میں پھیلا دی جائے گی ہمیں امن پسندی اور افواج پاکستان کی حمایت کی سزا دی جارہی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر اہلسنت و الجماعت کے کارکنوں اور علماء کرام کو گرفتار کیا ہے انہیں فوری رہا کرے اگر یہ سلسلہ بند نہ کیا گیا تو ملک بھر میں تحریک چلائی جائے گی جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے دھرنا جاری رہے گا ۔

متعلقہ عنوان :