کراچی،سام سنگ الیکٹرانکس کا مشرقی وسطی اورشمالی افریقی خطے میں نئے کثیرالمقاصد پرنٹر کے اجراء کا اعلان

پیر 9 مارچ 2015 22:59

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015ء) سام سنگ الیکٹرانکس کمپنی لمیٹڈنے مشرقی وسطی اورشمالی افریقی خطے میں نئے کثیرالمقاصد پرنٹر (ایم ایف پی) ماڈل کے اجراء کا اعلان کیا ہے۔ ایم ایف پیز اپنی نوعیت کے پہلے ایسے پرنٹر ہیں جواینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم سے لیس ہوں گے اوران کا ڈیزائن ہرقسم کے کاروباری ماحول کیلئے زیادہ خودمختاری، جدت اور توسیع پذیری کی خصوصیات سے مالا مال ہے ۔

(جاری ہے)

سام سنگ کی آئی ٹی اورسمارٹ آفس ایکوسسٹم کیلئے موزورں ترین پرنٹرزسلوشنزکوترقی دینے پر خصوصی توجہ کے ایک حصہ کے طور پر، نئے اینڈرائڈ پرمبنی ایم ایف پیزکسی پی سی، ایپ کی توسیع پذیراورکنزیومر دوستانہ UI کے بغیرآزادانہ طور پرکام کرنے کیلئے سام سنگ کے سمارٹ UX سینٹرکے فیچرزشامل ہیں۔سام سنگ مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے صدر چونگ رو لی(Choong Ro Lee) نے کہا ہے کہ سام سنگ زیادہ سے زیادہ کثیر الجہتی اور اعلی درجے کی پرنٹنگ ٹیکنالوجیزکی سہولت فراہم کرے گا۔

متعلقہ عنوان :