جامعہ کراچی، ایم بی اے بینکنگ میں داخلے آج سے شروع ہوں گے

پیر 9 مارچ 2015 22:54

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015ء) جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کے اعلامیے کے مطابق ایم بی اے بینکنگ میں داخلے آج بروز منگل 10 مارچ سے شروع ہونگے۔داخلہ فارم 18 مارچ2015 ء تک یوبی ایل بینک کاؤنٹر واقع سلور جوبلی گیٹ جامعہ کراچی سے 500/= روپے کے عوض صبح 9:30 تا5:00 بجے شام تک حاصل اور جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

ایم بی اے بینکنگ ایک پروفیشنل ڈگری پروگرام ہے جو کراچی یونیورسٹی بزنس اسکول اور انسٹیٹوٹ آف بینکرز پاکستان کے تعاون سے تشکیل دیا گیا ہے۔داخلے کے لئے گریجویشن یا مساوی امتحان میں کم ازکم 50% فیصد مارکس کا ہونا ضروری ہے جو گذشتہ پانچ برسوں کے دوران امتحان میں حاصل کئے گئے ہوں تاہم بینک ملازم ہونے کی صورت میں مذکورہ مدت میں سات سال تک رعایت ہے۔

(جاری ہے)

داخلہ ٹیسٹ 22 مارچ2015 ء کو صبح10:00 بجے کراچی یونیورسٹی بزنس اسکول ،کراچی یونیورسٹی میں منعقد ہوگا جس کے بعدانٹرویو کے لئے میرٹ لسٹ 25 مارچ2015 ء کو 2:00بجے دوپہر مذکورہ شعبے ہی میں آویزاں کی جائے گی جبکہ انٹرویو 26 اور 27 مارچ کو شعبہ ہی میں صبح10:00 بجے ہونگے۔30 مارچ2015 ء کو کامیاب امیدواروں کی حتمی فہرست دوپہر2:00 بجے آویزاں کی جائے گی جس کے بعد 31 مارچ تا02 اپریل تک کامیاب طلبہ اپنی فیس جمع کراسکیں گے۔کلاسوں کا باقاعدہ آغاز 06 اپریل 2015 ء سے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :