میئر ڈپٹی میئر کوئٹہ کی صفائی اور خوبصورتی کیلئے فوری عملی اقدام کریں ، ذوالفقار کھوسہ ،

قبرستانوں کی چار دیواری اور صفائی کے ساتھ انھیں جرائم پیشہ عناصر سے و گزار کرائیں ، ناظم جماعت اہلسنت بلوچستان

پیر 9 مارچ 2015 22:38

کوئٹہ ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015ء ) جماعت اہلسنت بلوچستان ناظم اعلی محمد ذوالفقار علی کھوسہ نے اپنے بیان میں کہا کہ میئر ڈپٹی میئر کوئٹہ شھر کی صفائی ستھرائی اور خوبصورتی کیلئے فوری عملی اقدامات کریں اور قبرستانوں کی چار دیواری اور صفائی کے ساتھ ساتھ انھیں جرائم پیشہ عناصر سے و گزار کرائیں تاکہ ذائرین اپنے پیاروں کی قبروں پر سکون سے فاتح خوانی وغیرہ کرسکیں ۔

(جاری ہے)

انھوں نے مزید کہا کہ کوئٹہ شھر پہلے لٹل پیرس کے نام سے جاناجاتا تھا لیکن اب صفائی ستھرائی کی حالت انتہائی ناگفتہ بہ ہے اور امن وامان کے حوالے سے حالات مخدوش ہونے کی وجہ سے لوگ اب تفریح کے لیے نکلنا پسند نہیں کرتے اگر شہر میں بارش ہو جائے تو پھر پورا شہر گندے تالاب کامنظر پیش کرتا ہوا نظر آتا ہے جس کی وجہ سے کوئٹہ کے شہر ی عذاب میں مبتلا ہو جاتے ہیں کوئٹہ کا نکاسی کا سسٹم انتہائی ناقص ہے اور جو نیا سسٹم بنایا جارہے وہ بھی عوام کو اس کوفت سے نجات دلانے میں ناکام ہورہا ہے نالوں کے شیلف ٹوٹنے سے آئے روز حادثات رونماہو رہے ہیں لہذا فی الفور اس سسٹم کی خرابیوں اور ناقص مٹیریل استعمال کرنے والوں کے خلاف کا روائی عمل میں لائی جائے اور کوئٹہ کے عوام کو اس انہتائی تکلیف دہ صورتحال سے نجات دلائی جائے ۔