کراچی،پولیس نے شہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف کارروائیوں کے بعد 37 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی

پیر 9 مارچ 2015 22:38

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015ء) پولیس نے شہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف کارروائیوں کے بعد 37 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی جبکہ 8 جرائم پیشہ افراد مارے گئے۔

(جاری ہے)

کراچی پولیس کے ترجمان کے جاری اعلامیہ کے مطابق پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں 68 چھاپہ مار کارروائیاں اور 8 پولیس مقابلے کئے جن میں 37 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں 14 غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے، 7 منشیات فروش، 8 مفرور اور 8 دیگر جرائم پیشہ افراد شامل ہیں۔ گرفتا رملزمان کے قبضے سے 19 ٹی ٹی پستول، 1 کلاشنکوف، 1710 گرام چرس اور 40 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔

متعلقہ عنوان :