نوشکی میں گشت پر مامور پولیس پارٹی پر نامعلوم افراد کا حملہ ، دو اہلکار جاں بحق

پیر 9 مارچ 2015 22:33

نوشکی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015ء) نوشکی کے قریبی علاقہ بٹو کے قریب قومی شاہراہ پر گشت پر مامور پولیس کے گشتی ٹیم پر حملہ ،اے ایس آئی سمیت دو افراد جان بحق،تفصیلات کے مطابق سوموار کے روز قومی شاہراہ پر پولیس کے گشتی گاڑی پر کلی بٹو کے قریب جنگلات کے علاقہ میں مسلح موٹرسائیکل سواروں نے حملہ کرکے فائرنگ کی ،جس سے گشت پر ماموراے یس آئی سلطان اور سپاہی اعجاز احمد موقع پر جان بحق ہوگئے جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،جان بحق پولیس افسر اور سپاہی کو فوری طور پر سول ہسپتال نوشکی پہنچایاگیاجبکہ علاقہ کا مکمل گھیراؤ کیا گیا،جان بحق پولیس اہلکاروں کا تعلق نوشکی کے علاقہ احمدوال سے تھا،جنہیں انکے آبائی علاقہ میں پولیس کے دستوں نے سلامی پیش کی اور مکمل اعزاز کے ساتھ سپردخاک کیاگیا،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قدوس مینگل سمیت پولیس آفیسران،معتبرین نے کثیر تعداد میں شرکت کی،جبکہ واقعہ کے بعد علاقہ میں شدید خوف و ہراس پایا جاتاہے۔