صوبائی وزیر اطلاعات نے پبلک سروس کمیشن کا ترمیمی مسودہ واپس لے لیا

پیر 9 مارچ 2015 22:33

کوئٹہ ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015ء ) بلوچستا ن صوبائی اسمبلی کا اجلاس دو روزہ وقفہ کے بعد پیر کے روز سپیکر پینل کی رکن محترمہ سپوژمی اچکزئی کی صدارت میں شروع ہوا صوبائی وزیر قانون پارلیمانی امور اور اطلاعات عبدا لرحیم زیارت وال نے بلوچستان پر پبلک سروس کمیشن کا ترمیمی مسودہ قانون 2015جو ارکان کے ٹیبل پر موجود تھا کہا کہ ا س بل آج ایوان میں پیش نہیں کرنا چاہتے بعد میں ا س بل کو پیش کرینگے۔

(جاری ہے)

جس کی سپیکرپینل کی رکن محترمہ سپوژمی اچکزئی نے اجازت دے دی صوبائی وزیر وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر تعلیم سردار رضا بڑیچ نے اسمبلی میں بلوچستان قرآن مجید پرنٹنگ وریکارڈ نگ کا مسودہ قانون 2015ایوان میں پیش کیا جس کی ایوان نے منظور ی دے دی ۔

متعلقہ عنوان :