کے این شاہ میں قتل ہونے والے نوجوان کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے ورثاء کا ملیرنزد اسٹیل ٹاون قومی شاہراہ پر احتجاجی مظاہرہ
پیر 9 مارچ 2015 22:21
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015ء) کے این شاہ میں قتل ہونے والے نوجوان کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے ورثاء کا ملیرنزد اسٹیل ٹاون قومی شاہراہ پر احتجاجی مظاہرہ ۔آکاش جوکھیو کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف ورثاء اور سماجی تنظیموں کا ملیر پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ۔قاتلوں کی گرفتاری کامطالبہ۔تفصیلات کے مطابق دو ہفتے قبل کوٹڑی میں قتل ہونے والے کے این شاہ کے رہاشی نوجوان 20 سالا آکاش جوکھیو ولد ڈاکٹر آفتاب جوکھیو کو ملزمان نے گولیاں مارکر قتل کیا ۔
گذشتہ روز مقتول کے والد ڈاکٹر آفتاب جوکھیو اور سماجی تنظیموں آل جوکھیا رابطا کونسل ( اجرک) سندہ اور آل جوکھیا پروگریس آرگنائزیشن( آجپو) سندہ کے رہنماوں سمیت سینکڑوں افراد نے گذشتہ روز قومی شاہراہ اسٹیل ٹاون پرقاتلوں کو گرفتار نہ کرنے اور پولیس کی جانب سے جانبدارانہ کردار ادا کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔(جاری ہے)
مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینرس آویزاں کئے ہوئے تھے جن پر قاتلوں کی گرفتاری اور پولیس کے خلاف نعرے درج تھے۔
اس موقع پر مقتول نوجوان آکاش جوکھیو کے والد ڈاکٹر آفتاب جوکھیو نے صحافیوں کو بتایا کہ میرا بیٹا آکاش کراچی سے اپنے گوٹھ کے این شاہ آرہاتھاتو کے این شاہ بائے پاس نزد میر حسن روڈ پر ملزمان جبار ولد رجب جوکھیو ،ممتاز ولد رحیم جوکیو ،نظام ولد پیرل جوکھیو ،عارف ولد انور جوکھیو ،سرور ولد پیرل جوکھیونے فائرنگ کرکے میرے بے گناہ بیٹے کو قتل کیا۔جس کی ایف آئی آر نمبر 31/15 مورخہ 22/02/2015 زیر دفعہ 302/148 149/504 114/337/H2 ڈاکٹر آفتا ب جوکھیو کی مدعیت میں درج کی گئی ۔لیکن دو ہفتے گذرنے کے باوجود پولیس ملزمان گرفتار نہیں کررہی انہوں نے الزام لگایا کہ ڈی پی او دادہ رخسار کھاوڑ ،ڈی ایس پی لیاقت کھٹیاں،ایس ایچ او کے این شاہ دلدار سہتو،نے ملزمان سے بھاری رقم لی ہے،جس کے باعث قاتلوں کو سامنے ہوتے ہوئے بھی گرفتار نہیں کیا جارہا ہے۔ڈاکٹر آفتاب جوکھیو نے فرسٹ سول جج کے این شاہ ایاز نورانی پر عدم اعتماد ظاہر کرتے ہوئے کے ملزمان سے تعلقات کے بنا پر ان کو بچانے کی کوشش کرر ہے ہیں ۔انہون نے چیف جسٹس سپریم کورٹ ،چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف ،وفاقی وزیر داخلا ،ڈی جی رینجرز،آئی جی سندہ اور حکومت وقت سے قاتلوں کو گرفتا رکرکے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کے اس کیس کو فوجی عدالت میں چلایا جائے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.