صحافت ایک اعلیٰ اور مقدس کام ہے، اس سے تاریخ مرتب ہوتی ہے،شفیع اللہ میمن

پیر 9 مارچ 2015 22:21

سجاول(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015ء) سجاول میڈیاکلب میں مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر میڈیاکلب شفیع اللہ میمن نے کہاکہ صحافت ایک اعلیٰ اور مقدس کام ہے، اس سے تاریخ مرتب ہوتی ہے، اس لئے بنیادی مقاصد اور عوامی فلاح بہبود کو پیش نظر رکھاجائے، اس نیک کام سے دین اور دنیامیں کامیابی ہے، اخلاص اور نیک کام کے دوران مخصوص ذہنیت کی کالی بھیڑوں کی طرف سے حوصلہ شکنی کی کوشش کو عمل مسلسل سے ناکام بنایاجائے گا، اور صحافیوں کی اخلاقی و پیشہ ورانہ تربیت کا سلسلہ جاری رہے گا۔