ایڈیشنل صوبائی سکریٹری صحت کا سول ہسپتال سکھر و غلام محمد مہر میڈیکل کالج کا اچانک دورہ،
ہسپتال میں داخل مریضوں نے سکریٹری کو دیکھ کر انتظامیہ کی نااہلی سمیت ڈاکٹروں کی عدم توجہی، ادویات کی قلت کی شکایات کے انبار لگادیئے
پیر 9 مارچ 2015 22:21
سکھر (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015ء) ایڈیشنل صوبائی سکریٹری صحت کا سول ہسپتال سکھر و غلام محمد مہر میڈیکل کالج کا اچانک دورہ، ہسپتال میں داخل مریضوں نے سکریٹری کو دیکھ کر انتظامیہ کی نااہلی سمیت ڈاکٹروں کی عدم توجہی، ادویات کی قلت کی شکایات کے انبار لگادیئے، ایڈیشنل سکریٹری شکایات پر سول ہسپتال انتظامیہ پر برس پڑے، قبلہ جلد درست کرکے داخل مریضوں کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے احکامات۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ کے ایڈیشنل سکریٹری احمد علی قریشی نے سول ہسپتال سکھر و غلام محمد مہر میڈیکل کالج کا اچانک دورہ کیا۔دورے کے دوران ہسپتال میں داخل مریضوں نے ایڈیشنل سکریٹری کو دیکھتے ہی ہسپتال انتظامیہ کی نااہلی، ڈاکٹروں کی عدم توجہی، ادویات کی قلت کی شکایات کے انبار لگادئے۔(جاری ہے)
مریضوں نے بتایا کہ ہسپتال انتظامیہ صفائی ستھرائی کے انتظامات بہتر نہیں کررہی، ہسپتال کے وارڈوں میں بدبو اور بیڈوں پر بچھنے والی چادریں گندی ہیں، جبکہ ہسپتال میں مریضوں کو ادویات بھی نہیں دی جارہی ہیں اورمہنگی ادویات نجی میڈیکل اسٹوروں سے منگوانے پر زوردیا جاتا ہے۔
داخل مریضوں نے یہ بھی بتایا کہ ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی اور جو ڈاکٹر ڈیوٹی پر موجود ہوں ان کی عدم توجہی کی وجہ سے شدید مشکلات میں مبتلا ہیں۔ مریضوں کا کہنا تھا کہ سول ہسپتال میں چند ایک سرجن اپنی پرائیوٹ کلینکوں پر آنے کا مشورہ دے کر یہاں پر چیک اپ نہیں کرتے ہیں، جس کے بعد ایڈیشنل سکریٹری نے اسپتال انتظامیہ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے میڈیکل سپریٹنڈنٹ کو قبلہ درست کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ سول ہسپتال میں مریضوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جائیں کیونکہ سکھر سول ہسپتال ضلع کا واحد بڑا اور سرکاری ہسپتال ہے اس ہسپتال میں سکھر سمیت گردونواح سے وہ مریض لائے جاتے ہیں جو اپنا علاج پرائیوٹ ہسپتالوں میں نہیں کرواسکتے۔ سرکاری ہسپتال میں بھی مریضوں کو علاج و معالجے کی بہتر سہولیات فراہم نہیں کی جائیں گی تو اس کا ذمہ دار سول ہسپتال انتظامیہ ہوگی۔ دریں اثناء ایڈیشل سکریٹری نے غلام محمد مہر میڈیکل کالج کا دورہ کرتے ہوئے جاری ترقیاتی کام اور کالج کے ملازمین سے بھی ملاقاتیں کیں۔متعلقہ عنوان :
مزید مقامی خبریں
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خواجہ رمیض حسن
-
ضلع جہلم میں نئے ترقیاتی منصوبوں پر جامع رپورٹ پنجاب حکومت کو منظوری کے لیے بھیجی جائے گی جس میں عوامی فلاح کے ہر منصوبہ کو مدنظر رکھنا ضروری ہے ڈی سی جہلم
-
کالا باغ ڈیم کی تعمیر سستی اور بھرپور بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوئے کامیاب ترین منصوبہ ثابت ہوگا۔ رہنما مسلم لیگ ق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.