اسلام آباد کراچی کیساتھ اندرون سندھ میں بھی فوجی آپریشن ہونا چاہیے اندرون سندھ سے بھی جرائم کا مکمل خاتمہ ہوسکے، مخدوم جمیل الزماں

پیر 9 مارچ 2015 22:21

ہالا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015ء) صوبائی وزیر روینیو مخدوم جمیل الزماں نے ہالا میں سروری تنظیم کے ضلعی رہنما بچل مغل،سلیم مغل کے مرحوم بھائی نواز مغل کے انتقال پر اظہار تعزیت کرنے کے بعد صوبائی وزیر مخدوم جمیل الزماں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کراچی کے ساتھ اندرون سندھ میں بھی فوجی آپریشن ہونا چاہیے تاکہ اندرون سندھ سے بھی جرائم کا مکمل خاتمہ ہوسکے ،بلدیاتی انتخابات کے لیئے پی پی کی جانب قطعی نہ پہلے مخالفت ہوئی نہ اب ہوگی بلکہ الیکشن کمیشن کی جانب حلقہ بندیوں کی بنا پر الیکشن ملتوی ہوئے تھے بلدیاتی الیکشن میں ضلع بھر کے شہری حصہ لیں ہم ان کا ساتھ دیں گے انہوں نے کہا کے مخدوم امین فہیم کی جانب ہالا میں مخدوم طالب المولا میڈیکل یونیورسٹی کے قیام کے لیئے سندہ حکومت کام کررہی ہے جس کے لیئے جلد سندہ اسیمبلی میں بل پیش کیا جائے گا لیکن اس سے قبل ہالا میں ایک مثالی ہاسپیٹل قائم کی جائے گی جس میں تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں اس لیئے بھی سندہ حکومت سے مخدوم امین فہیم کی قیادت میں بات چیت کی جائے گی انہوں نے کہا کے عمراں خان سمیت دیگرمخالفین پی پی پر الزام تراشی کرنے سے قبل لگائے گئے الزام کو ثابت کریں ،مخدوم جمیل الزماں نے ہالا میڈیا کے نمائندوں کی لازوال قربانیوں کو سرہاتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کے ہالا میڈیا کی جانب سے کافی آگے ہے جلد ہی ہالا کے صحافیوں کو عمرے کرانے کے علاوہ سرکاری پلاٹ کی فراہمی کے لیئے سندہ حکومت سے خصوصی بات چیت کی جائے گی اور جلد ہالا سمیت ضلع مٹیاری کے صحافیوں کے مسائل کو سننے کے لیئے ایک خصوصی پروگرام تشکیل دیا جائے گا ، اجلاس میں عبد الباسط مغل، بابو، سلیم مغل ،صبغت اللہ انصاری، سینیئر صحافیوں میں عبد الکریم میمن ، مسعود مہدی، افتخار میمن ، عمیر میمن ،اکرم قائمخانی دیگر وں موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :