وفاقی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن،12 ملزمان گرفتار

پیر 9 مارچ 2015 22:18

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015ء) وفا قی پولیس کا جر ائم پیشہ عنا صر کے خلا ف کر یک ڈاؤ ن ،12ملزمان گرفتار، ملزمان کے قبضہ سے چھینی گئی نقدی ، مو بائل فون ، اور ما ل مسروقہ بر آمد کرکے ملزمان کے خلا ف مقدما ت درج کر لیے ۔ مزید تفتیش جا ر ی ہے ۔ تفصیلا ت کے مطا بق تھا نہ شہزاد ٹا ؤ ن پولیس نے ڈکیتی کی واردات میں ملو ث ملزم عالمگیر خا ن کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے مو با ئل فون اور چھینی گئی نقدی بر آمد کرلی۔

تھا نہ شالیمار پولیس نے ڈکیتی کی واردات میں ملو ث تین ملزمان دانیا ل ، شہریا راور علی بخش کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ۔تھا نہ گو لڑ ہ پولیس نے چوری کی واردات میں ملو ث تین ملزمان خا لد محمود ، اسرار اور سا جد کو گرفتار کر لیا۔ تھا نہ گو لڑ ہ پولیس نے چوری کی واردات میں ملو ث ملزم شکیل احمد کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ۔

(جاری ہے)

تھا نہ تر نو ل پولیس نے ڈکیتی کی واردات میں ملو ث دو ملزمان محمد سجا د اور بلا ل کو گرفتار کر لیا۔

تھا نہ کو رال پولیس نے ڈکیتی کی واردات میں ملو ث گرفتار ملزم زاہد حسین کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ما ل مسروقہ بر آمد کرلیا۔ تھا نہ لو ہی بھیر پویس نے کا ر چوری کی واردات میں ملو ث ملزم پر ویز اختر کو گرفتار کر لیا ۔ ملزمان کے خلا ف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج رجسٹر کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ایس ایس پی اسلام آ باد میر ویس نیا زنے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی کو سرا ہتے ہو ئے تعریفی اسناد اورنقد انعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔

انہو ں نے تما م ایس ایچ اوز کو ہد ایا ت جا ر ی کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عنا صر کی بیخ کنی کے لیے تما م تر ضر وری اقداما ت بر ؤے کا ر لا ئیں جا ئیں ۔مجرمان اشتہا ری اور عدالتی مفروران کے خلا ف کا رروائی کو مزید تیز کیا جا ئے۔ انہو ں نے کہا کہ شہر یو ں کی جا ن و ما ل کے تحفظ کے لیے کو تا ہی ہر گز بر داشت نہیں کی جا ئے گی۔

متعلقہ عنوان :