محکمہ انسداددہشت گردی نے کراچی کے علاقے اتحاد ٹاوٴن میں کارروائی کرکے کالعدم تحریک طالبان کے مبینہ 8 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا

پیر 9 مارچ 2015 22:10

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015ء) محکمہ انسداددہشت گردی نے کراچی کے علاقے اتحاد ٹاوٴن میں کارروائی کرکے کالعدم تحریک طالبان کے مبینہ 8 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق محکمہ انسداددہشت گردی نے اتحاد ٹاوٴن کے علاقے میں کارروائی کرکے کالعدم تحریک طالبان کے مبینہ 8 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان وزیرستان سے کراچی پہنچے تھے۔ دہشت گرد شہر میں دہشت گردی کی کارروائیاں کرنا چاہتے تھے۔ گرفتار دہشت گردوں میں کالعدم تحریک طالبان کراچی کے امیر بھی شامل ہیں۔ مزید تفتیش کے لیے دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :