عالمی طاقتوں کے سامنے مدارس سب سے بڑی رکاوٹ ہیں،مولانا فیض محمد،

مدارس اسلام کے قلعے ہیں ،خون کے آخری قطرے تک مدارس کی حفاظت کریں گے، امیر جے یو آئی بلوچستان

پیر 9 مارچ 2015 22:04

جھل مگسی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015ء) جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر مولانا فیض محمد نے کہا ہے کہ یورپ اور دیگر ملکوں میں اسلام تیزی سے پھیل رہا ہے۔عالمی طاقتوں کے سامنے مدارس سب سے بڑی رکاوٹ ہیں اس وجہ سے آج کل مغربی ممالک میں شور ہے مدارس بند کرو مدارس بند کرومدارس اسلام کے قلعے ہیں خون کے آخری قطرے تک مدارس کی حفاظت کریں گے۔

ان خیا لات کا اظہارانہوں نے جھل مگسی میں عظمت قرآن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔کانفرنس سے مولانا سید سراج احمد شاہ امروٹی، مولانا عبداللہ جتک، مولانا عبدالرزاق میکھو مولانا مہراللہ ربانی، مولانا قاضی منیب الرحمان اور دیگر علمائے کرام نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ مدارس میں صرف اورصرف اسلام کی تعلیمات دی جاتی ہیں ۔

(جاری ہے)

اسلام ہمیں امن رواداری اور بھائی چارہ سکھاتا ہے جوکہ اسلام میں قتل کی سختی سے ممانعت کی گئی ہے۔

انھون نے کہا دہشت گردی کرانے میں خود امریکا اور انکے حواری شامل ہیں ۔ ہم ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف ہیں اور ہم کفری طاقتوں کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم کفر کے سامنے جھکنے والے نہیں ہیں ۔ تاریخ گواہ ہے اسلام سے جس نے بھی ٹکر لیا وہ پاش پاش ہو گئے۔ اور جمیعت علامائے اسلام کا مقصد ہے کہ اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام نافذ ہو۔ اس موقع پرمدرسہ ابوذر غفاری سے قرآن پاک حفظ کرنے والے دو طلباء حافظ حبیب اللہ اور حافظ کلیم اللہ کی دستار بندی بھی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :