بدعنوانی یک مضر اثرات سے آگاہی اور اس کی روک تھام ،نیب آگاہی واک کا اہتمام ایوان صدر اسلام آباد آج کریگا،

مہمان خصوصی صدر مملکت ممنون حسین ہوں گے

پیر 9 مارچ 2015 21:45

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015ء) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین قمر زمان چوہدری کی ہدایت پر قومی احتساب بیورو (نیب )بدعنوانی کے مضر اثرات سے آگاہی اور اس کی روک تھام سے متعلق ایک آگاہی واک کا اہتمام ایوان صدر اسلام آباد میںآ ج (منگل)کے روزہوگی ،جس کے مہمان خصوصی صدر مملکت ممنون حسین ہوں گے۔

(جاری ہے)

قومی احتساب بیورو کی ایوان صدر میں اگاہی واک میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوں گے۔

واضح رہے قومی احتساب بیورو نے عالمی انسداد دہشت گردی کے موقع پر ایوان صدر میں ایک قومی سیمینار منعقد کیا تھا جس کی صدارت صدر مملکت ممنون حسین نے کی تھی اور اس موقع پر انہوں نے ایک یادگاری ٹکٹ جس پر قومی احتساب بیورو کا پیغام ”کرپشن سے انکار“ درج تھا کا افتتاح کیا تھا۔