پولیس مقابلے میں کانسٹیبل کو شہید کرنے کے مقدمہ میں ملزم کو جرم ثابت ہونے پر دو مرتبہ عمرقید،دس سال قید اورمجموعی طورپرچھ لاکھ نوے ہزار روپے جرمانے کی سزاء

پیر 9 مارچ 2015 21:39

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 1کے جج نے پولیس مقابلے میں کانسٹیبل کو شہید کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو جرم ثابت ہونے پر دو مرتبہ عمرقید،دس سال قید اورمجموعی طورپرچھ لاکھ نوے ہزار روپے جرمانے کی سزاء کا حکم سنایاہے۔

(جاری ہے)

استغاثہ کے مطابق 5اپریل 2007کو فیروز والا کے علاقہ میں پولیس مقابلے کے دوران دو اشتہاری فیصل بٹ اور کالا جٹ مارے گئے تھے اوراشتہاریوں کی فائرنگ سے کانسٹیبل افتخار احمد شہید ہوگیاتھاملزم غلام دستگیر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیاتھاجسے بعدازاں فیروز ولا پولیس نے گرفتارکیا اور تفتیش مکمل کرنے کے بعد چالان عدالت میں جمع کروادیاگزشتہ روز فاضل عدالت نے وکلاء کے دلائل اور گواہان کے بیانات کی روشنی میں جرم ثابت ہونے پر ملزم غلام دستگیر کو دومرتبہ عمرقیدکے علاوہ دیگردفعات میں مزیددس سال قید بامشقت اور مجموعی طور پر چھ لاکھ نوے ہزار روپے جرمانہ کی سزاء کا حکم سنادیاہے۔

متعلقہ عنوان :