کراچی ، انسداد دہشت گردی کی عدالت کے 2مجرموں کے ڈیتھ وارنٹ جاری

پیر 9 مارچ 2015 21:23

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015ء) کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 2مجرموں کے ڈیتھ وارنٹ جاری کردئیے ہیں۔محمد افضل اور محمد فیصل نامی دونوں مجرموں کو 17 مارچ کو صبح ساڑھے 5بجے پھانسی دی جائے گی۔

(جاری ہے)

دونوں مجرموں نے 1998ء میں دوران ڈکیتی عبدالجبار نامی شخص کو قتل کیا تھا۔مجرمان کے اہل خانہ اور فریقین کی جانب سے صلح نامہ ٹرائل کورٹ نے مسترد کردیا تھاجس کے بعد عدالت نے دونوں کے ڈیتھ وارنٹ ایک بار پھر جاری کردئیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :