ٹرسٹ بورڈ کی ترقی کے لیے ملازمین کی خدمات چیئر مین بورڈ کے ساتھ ہیں ‘عبدالوحید خان

پیر 9 مارچ 2015 17:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء )آل پاکستان ایمپلائز یونین متروکہ وقف املاک بورڈ(رجسٹرڈ) سی بی اے کے جنرل سیکرٹری عبدالوحید خان نے کہا کہ چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاورق نے ٹرسٹ بورڈ کٹاس راج مندر میں ہندو کمپلیکس کی تعمیر کا آغاز،ننکانہ صاحب زون ،ڈویلپمنٹ کر سے اقلیتوں کی خدمت کا ثبوط دیا ہے جس سے پاکستان کا نام روشن اورقوم کا سر فخر سے بلند ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیلات کا اظہار عبدالوحید خان نے اپمپلائز یونین کے ایک اجلاس میں کیا اجلاس میں ،اعجاز ملک ،مجتبٰی سبحانی گھمن ،غلام محی الدین،فضل ربی ،راحیل مغل، شکیل جٹ ،شاہد سلیم ظفر،محمد آصف پرنس،حافظ امتیاز۔ انہوں نے کہا کہ ،وزیر اعظم پاکستان نے ایک محنتی اور دیانتدار چیئر مین تعینات کر کے اقلیتوں اور ٹرسٹ بورڈ کے لیے احسن اقدام کیا ہے ۔ چیئر مین بورڈ کے اقدامات کی وجہ سے ٹرسٹ کی املاک اور سیکورٹی مزید مضبوط ہوئی ہے ،اورقبضہ مافیا سے چھٹکارا میں آسانی ہوئی ہے ۔زمینوں کی صاف شفاف نیلامی اور ریکوری میں بہتری آئی ہے ۔عبدالوحید خان نے کہا کہ ٹرسٹ بورڈ کی بہتری اور ترقی کے لیے ملازمین کی تمام تر خدمات چیئر مین بورڈ کے ساتھ ہیں ۔