ای کامرس گیٹ وے پاکستان کے تحت 12 ویں آئی ٹی آئی ایف ایشیا نمائش اور کانفرنس کل شروع ہو گی

پیر 9 مارچ 2015 17:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء) ای کامرس گیٹ وے پاکستان کے تحت 12 ویں آئی ٹی آئی ایف ایشیا نمائش اور کانفرنس آج منگل سے کراچی ایکسپو سینٹر میں شروع ہو رہی ہے ،نمائش12مارچ تک جاری رہے گی ۔

(جاری ہے)

تین روزہ نمائش میں توانائی، گیس، آئل اور متبادل توانائی پر انٹرنیشنل کانفرنس منعقد کی جائے گی جس میں 104انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک ایکسپورٹرز اپنے سروسز اور پروجیکٹ کی تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔ مذکورہ نمائش میں صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک کاروباری افراد شرکت کرسکیں گے ،سہ روزہ نمائش میں 35ہزار سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :