فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین کا اختیارات کا ناجائز استعمال

اپنے آپ کو ہی کروڑوں روپے کے پلاٹ الاٹ کردیئے ،23بیورو کریٹس کو کیٹگری ون اور 3افسران کو کیٹگری ٹو کے پلاٹ الاٹ کردئیے گئے

پیر 9 مارچ 2015 17:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے اپنے آپ کو ہی کروڑوں روپے کے پلاٹ الاٹ کردیئے ،23بیورو کریٹس کو کیٹگری ون اور 3افسران کو کیٹگری ٹو کے پلاٹ الاٹ کئے گئے ۔ درخواست دہندہ نہ ہونے کے باوجود پلاٹ حاصل کرنے والے اکثر افسران مدت ملازمت پوری کرکے ریٹائر ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء کو حاصل ہونے والی دستاویزات وفاقی وزارت ہاؤسنگ و تعمیرات کا ایک ذیلی ادارہ ایسا بھی ہے جہاں کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان مستحق سرکاری ملازمین کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ کیلئے بنائی جانے والی ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ میں غریب سرکاری ملازمین کو پلاٹ الاٹ کریں یا نہ کریں لیکن خود کو کروڑوں روپے مالیت کے پلاٹ ضرور الاٹ کرسکتے ہیں ایسی ہی ایک فہرست کے مابق کیٹگری ون کے پلاٹ حاصل کرنے والے افراد میں سید تراب حیدر زیدی (سینئر جوائنٹ سیکرٹری )، جی ایم سکندر (سیکرٹری )محمد ظفر عباس (ایڈیشنل سیکرٹری )، حافظ محمد ضیاء الدین (جوائنٹ سیکرٹری )شاہ دین شیخ (ڈائریکٹر جنرل پی ڈبلیو ٹی )راجہ محمد عباس (سیکرٹری )محمد اصغر چوہدری ( چیف ایف بی آر )محمود اختر (فنانشل ایڈوائزر ہاؤسنگ )احمد بخش لہری (سیکرٹری )، افتخار احمد خان جوائنٹ سیکرٹری )نگر حیات (ایڈیشنل سیکرٹری )، شیر ایوب خان (جوائنٹ سیکرٹری )، محمد علی آفریدی (منیجنگ ڈائریکٹر پی ایچ اے ) اورنگزیب مرل ( ڈپٹی سیکرٹری )، لیاقت منیر راؤ (فنانشل ایڈوائزر)، خواجہ محمد صدیق اکبر (ایم ڈی پی ایچ اے )، ایم بی اعوان(جوائنٹ سیکرٹری )، رسول بخش پلپوٹو(ایم پی ایچ اے )، شاہد حامد جوائنٹ سیکرٹری ، احسن سلیم حقانی (ایم ڈی ایم این سی ایل ) آمنہ عمران (جوائنٹ سیکرٹری )، ایم ایس آفاق مخدومی ( جوائنٹ سیکرٹری )محمد عرفان صدیقی (ایم ڈی این ایچ اے )جبکہ کیٹگری ٹو میں پلاٹ حاصل کرنے والے افسران میں محمد اعجاز ( ایس اینڈ جے اے ڈی )، طارق محمود پیرزادہ (ڈپٹی کمشنر اسلام آباد)اور محمد اشفاق گھمن (ڈپٹی سیکرٹری شامل ہیں یاد رہے کہ مذکورہ بیورو کریٹس میں سے زیادہ تر افسران ریٹائر ہوچکے ہیں اور جو حاضر سروس ہیں انہوں نے اپنے پلاٹ فروخت کردیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء نے اس حوالے سے موقف جاننے کیلئے ڈی جی فاؤنڈیشن وقاص محمود سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ اگر قانون کیخلاف پلاٹوں کی الاٹمنٹ کی گئی ہے تو بہرحال منسوخ کرکے ریکوری کی جائے گی

متعلقہ عنوان :