باجوڑایجنسی کے تجارتی مرکز عنایت کلے میں بنک شاخوں کی کمی وجہ سے تاجروں اور کاروباری افراد کو مشکلات

پیر 9 مارچ 2015 17:32

خار باجوڑایجنسی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء ) باجوڑایجنسی کے سب سے بڑے تجارتی مرکز عنایت کلے میں بنک شاخوں کی کمی وجہ سے تاجروں اور کاروباری افراد کو مشکلات کاروباری افراد نے ایجنسی کے سب سے بڑے تجارتی مرکز میں بنکوں کے شاخ کھولنے اور اے ٹی ایم سروس شروع کرنے کا مطالبہ کیاہے ۔ ایک بیان میں تاجروں اور کاروباری حلقوں نے کہاہے کہ عنایت کلے باجوڑایجنسی بلکہ تمام قبائلی علاقوں کا سب سے بڑا اور مصروف ترین تجارتی اور کاروباری مرکز ہے اور یہ گنجان اباد مرکز ہزاروں دکانوں پر مشتمل ہیں ۔

انھوں نے کہاکہ عنایت کلے کی تجارتی مرکز میں دکانوں اور کاروباری سرگرمیوں میں روز بروز اضافہ ہورہاہے خاص کر جب سے ایجنسی میں حکومتی عملداری مکمل طور پر قائم ہوئی ہے لیکن یہاں پر بنکوں کے کمی اور دیگر سہولیات کی عدم دستیابی کی وجہ سے دکانداروں اور کاروباری حلقو ں کو انتہائی مشکلات کا سامناہے ۔

(جاری ہے)

تجارتی اور کاروباری حلقوں کے مطابق یہاں پر اج سے بیس سال قبل بنکوں کے دو برانچیں قائم ہوگئی تھی لیکن تجارتی مرکز میں دکانوں اور کاروباری سرگرمیوں میں مسلسل اضافہ کی وجہ سے یہ دو بنک یہاں کے لوگوں کے لیے بالکل ناکافی ہے ۔

تاجر حلقوں کے مطابق ان دونوں بنکوں پر اتنا رش ہوتاہے کہ ایک شخص کو اپنے کام کے لیے کم از کم چار سے چھ گھنٹے انتظار کرنا پڑتاہے ۔ عنایت کلے کے کاروباری حلقوں نے یہاں پر بنکوں کے مزید تین برانچیں قائم کرنے اور ا ے ٹی ایم سروس شروع کرنے کا مطالبہ کیاہے تاکہ یہاں کے لوگو ں کو بنک کے امور سے کاموں میں حائل مسائل اور مشکلات حل ہونے میں مدد مل سکیں ۔