اوپن یونیورسٹی میں داخلہ کی آخری تاریخ میں بنا لیٹ فیس 20مارچ2015تک اضافہ

پیر 9 مارچ 2015 17:31

نوشہرو فیروز (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس دادو کے انچارج محمد مناف نے ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پروفیسر شاہد صدیقی نے میٹرک سے پوسٹ گریجویٹ پروگراموں میں داخل کی آخری تاریخ میں بنا لیٹ فیس 20مارچ2015تک اضافہ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ فیصلہ ملک بھر سے ملنے والی درخواستوں کے بعد کیا گیا ہے جبکہ داخل فارم اور معلومات یونیورسٹی کے مین کیمپس کے علاقہ ملک بھر میں قائم 44 علاقائی مراکز کے علاوہ 100 کوآرڈینیشن دفاتر سے حاصل کئے جاسکتے ہیں مزید معلومات کے لئے www.aiou.edu.pk ملاحظہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔