متحدہ قومی موومنٹ ملک بھر کے اٹھانوے فیصد مظلوم و محروم طبقے کی واحد نمائندہ جماعت ہے ،نوید قائم خانی

پیر 9 مارچ 2015 17:18

ٹنڈو الہ یار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ ملک بھر کے اٹھانوے فیصد مظلوم و محروم طبقے کی واحد نمائندہ جماعت ہے ۔ دو فیصد مراعات یافتہ طبقہ اپنے مفادات کے حصول میں ایم کیوایم کو سب سے بڑی رکاوٹ سمجھتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ایم کیوایم ٹنڈو الہ یار زون کے زونل انچارج نوید قائم خانی نے یونٹ 4-Cمیں منعقدہ جنرل ورکرز اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کے دوران کیا۔

اس موقع پر انکے ہمراہ موجود جوائنٹ زونل انچارج عبدالرحمان ایڈوکیٹ، اراکین زونل کمیٹی آفتاب عالم اور ڈاکٹر رانا راج نے بھی اجلاس کے شرکاء سے خطاب کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ سینیٹ انتخابات میں ایم کیوایم نے ایک مرتبہ پھر ثابت کر دیا کہ نظم و ضبط اور ثابت قدمی میں اسکی ہمسری کوئی جماعت نہیں کر سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

ایسے حالات میں کہ جہاں لالچ اور زبردستی کے ذریعے سینیٹ امیدواران کو ووٹ دیئے جانے کی خبریں لمحہ بہ لمحہ میڈیا کی زینت بن رہی تھیں۔

حق پرست اراکین پارلیمنٹ نے انتہائی پروقار طریقے سے اپنے ووٹ کا استعمال کر کے پوری دنیا کو دکھا دیا کہ حقیقی معنوں میں جمہوریت کس کو کہا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین نے اپنے کارکنان کی تربیت اس خوبی کے ساتھ کی ہے کہ بڑے سے بڑا لالچ یا زور زبردستی انہیں اپنے مقصد سے ذرہ برابر بھی ہٹا نہیں سکتی ہے۔اور یہی خوبی ایم کیوایم کو ملک کی دیگر سیاسی جماعتوں کے مقابلے میں ممتاز مقام عطا کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :