حیدر آباد،صاف ستھرے ماحول کی فراہمی کیلئے ٹھوس اقدامات کرتے ہوئے نئے پودے لگائے جائیں ،ملک اسد سکندر

پیر 9 مارچ 2015 17:18

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء)پیپلزپارٹی کے رُکن قومی اسمبلی سردار ملک اسد سکندر نے ڈسٹرکٹ جامشورو کے تمام بلدیاتی عملے کو سختی سے ہدایات دیں ہیں کہ وہ صاف ستھرے ماحول کی فراہمی کیلئے ٹھوس اقدامات کرتے ہوئے پارکوں ، شاہراہوں پر نئے پودے لگائیں تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول مل سکے کیونکہ صاف ستھرے ماحول سے ہی ایک صحت مند معاشرہ جنم لیتا ہے، پی پی عوام کو ان کی دہلیز پر تمام تر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں، شہر کی ترقی اور خوشحالی ہی ہمارا نصب العین ہے، صفائی ستھرائی کے معاملات میں کسی قسم کی کوئی غفلت برداشت نہیں کرینگے، انہوں نے چیف میونسپل آفیسر کوٹری جاوید جتوئی کو ہدایات جاری کیں کہ وہ شہر میں فوری طورپر مچھر مار اسپرے مہم بھی شروع کریں تاکہ عوام کو ان سے لاحق ہونے والی خطرناک بیماریوں سے تحفظ فراہم کیا جاسکے اور عوامی سہولیات کی فراہمی میں تمام تر ذرائع استعمال کئے جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ جامشورو ڈسٹرکٹ میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے ہم ہر وقت کوشاں ہے اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے جامشورو ڈسٹرکٹ کی عوام بھرپور تعاون کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ میونسپل آفیسر کوٹری جاوید جتوئی اور ان کی ٹیم خود صفائی ستھرائی کے معاملے کی خود نگرانی کررہی ہے اور جامشورو ڈسٹرکٹ، کوٹری اور گردونواح میں صفائی کا کام تیزی جاری جاری ہے ۔