مریضو ں کو مفت ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیساتھ حسن سلو ک سے پیش آیا جائے ،ڈی سی او پاکپتن

پیر 9 مارچ 2015 17:15

پاکپتن( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء)ڈی سی او جاویدجاوید اختر محمو د نے کہا کہ مریضو ں کو مفت ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیساتھ حسن سلو ک سے پیش آیا جائے ان خیالات کا اظہار انہو ں نے بنیادی مرکز صحت ، گو رنمنٹ ہائی سکول ، واٹر فلٹریشن پلانٹ 19/S.

(جاری ہے)

Pکا دورہ کرتے ہو ئے کیا ، انہو ں نے بنیادی مر کز صحت کے دورہ کے دوران صفائی ستھر ائی ، مفت ادویات کی فراہمی ، سٹاک ، عملہ کی حاضر ی سمیت دیگر معاملات کا جائزہ لیا، ڈی سی او جاوید اختر محمود نے ادویات کی فراہمی اور بنیادی مرکز صحت سے فراہم کی جانے والی سہو لیات سے متعلق لو گو ں سے دریافت کیا، جس پر علاقہ کے لو گو ں نے کہا کہ انہیں بنیادی مر کز صحت سے متعلق سہولیات مل رہی ہیں اور انچارج ڈاکٹر عمارہ و عملہ کا بھی مریضوں سے حسن سلوک متا ثر کن ہے ، انہو ں نے بنیادی مر کز صحت کے آہنی گیٹ کی تنصیب کے سلسلہ میں بھی احکا مات جاری کر تے ہو ئے صفائی ستھر ائی کے معیار کو مزیدبہتر بنانے کیلئے بھی ہد ایات جاری کیں ، علاوہ ازیں ایک بزرگ کے کہنے پر و اٹر فلٹریشن پلانٹ کا دورہ کیا ،واٹر فلٹریشن پلا نٹ چالو نہ ہو نے پر بر ہمی کا اظہار کرتے ہو ئے ٹی ایم او کو و اٹر فلٹریشن پلانٹ چالو کر نے کیلئے ہد ایات جاری کرتے ہو ئے رپو رٹ بھی طلب کر لی ۔