بھاگ ،جمعیت ہی عوام کو انکے حقوق دلا سکتی ہے میر مولانا فیض محمد

پیر 9 مارچ 2015 17:09

بھاگ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء ) جمعیت ہی عوام کو انکے حقوق دلا سکتی ہے اقتدار ہماری منزل نہیں بلکہ صوبے کے محکوم غریب عوام کی بلا امتیاز خدمت ہی جمعیت علماء اسلام کامنشور ہے قومیت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے جے یو آئی روز اول سے ہی افہام و تفہیم سے ایک پر امن اور صالح معاشرے کے قیام کے لئے جدو جہد کر رہی ہے 16مارچ کو ہونے والی تاریخی پیغام امن کانفرنس ایک سنگ میل ثابت ہوگی مستقبل میں نصیر آباد ڈویژن جے یو آئی کا مضبوط قلعہ ثابت ہوگا تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے صوبائی قائدین جن میں صوبائی امیر مولانا فیض محمد صوبائی نائب امیر مولانا عبد اللہ جتک جنرل سکیریٹری ملک سکندر خان ایڈوکیٹ و دیگرنے بھاگ شہر کا اچانک دورہ کیا مختلف قبائلی عمائدین سے ملاقاتوں کے بعد جے یو آئی کے مرکزی دفتر مدرسہ مدینتہ العلوم میں پارٹی وکروں سے خطاب کیا جس میں تمام ممبرا ن امیر جمعیت علماء اسلام ضلع لہڑی سید ارشد الدین شا صوبائی ر اہنماء حافظ عبد الرشید گویاضلعی معاون پریس سیکریٹری و اقلیتی راہنماء ڈاکٹر درشن کمار جنرل سیکریٹری مولوی رحمت اللہ مندرانی حاجی شہانواز گویا حافظ محمد یوسف جہانگیر بنگلزئی حاجی خدا بخش کلواڑ مولوی عبد السلام بلوچ حفیظ اللہ مغیری قبائلی راہنماء ارباب قادر بخش ایری چئیرمین میونسپل کمیٹی رائیس اللہ ڈتہ ہانبھی کونسلر رحیم بنگلزئی حافظ عبد الحئی گویا مولوی خان محمد کلواڑ حافظ لیاقت علی بھٹی حافظ طارق فضل مستوئی و دیگر سینکڑوں کی تعداد میں کارکن موجود تھے جمیعت علماء اسلام کے صوبائی امیر مولانا فیض محمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام سے کوئی بلند و بانگ دعوے کرنے نہیں آئے جو وعدے کرتے ہیں ان کو عملی جامعہ پہناتے ہیں جمعیت کی جڑیں عوام میں ہیں عوام نے تمام امیدیں جمعیت سے وابسط کر رکھی ہیں جمعیت علماء اسلام کے اکابرین نے اس ملک کے لئے بے حد قربانیاں دی ہیں عوام جمعیت کی پالیسیوں پر اتفاق کرتے ہوئے جوق در جوق جمعیت علماء اسلام میں شا مل ہو رہے ہیں انہوں نے کہ عوام کو قومیت کے نام پر تقسیم کیا گیا قوم پرستوں کی حکومت نے لوگوں کو مایوس کر دیا ہے ترقی کا واویلاکرنے والوں کو عوام نے پہچان لیا ہے انکی سیاست کو مسترد کر دیا ہے قوم پرستی ایک بت پرستی ہے ان لوگوں نے اتخابات سے قبل عوام سے بڑے بڑے دعوے کئے تھے کہ صوبے کے مخدوش حالات پر قابو پالیں گے مگر آج بھی بلوچستان خوف کے گہرے بادلوں کی لپیٹ میں ہے کسی انسان کی جان و مال اور اسکی عزت و آبرو محفوظ نہیں انہوں نے کہا پورے صوبے پر حکومتی رٹ کی دعوا کرنے والوں کو بختیار آباد تا بھاگ قومی شاہراہ جو کہ بیس کلومیٹر کا مختصر فاصلہ ہے جہاں پر ظلم و بربریت انتہاء کو ہے آئے روز مسافروں کو گاڑیوں سے اتار کے سامان لوٹا جاتا ہے خواتین کے ساتھ بھی ڈاکوؤ بدتمیزی کرتے ہیں اور بلوچ روایا ت مسلسل پامال ہورہی ہے یہ مختصر علاقہ سمبھالا نہیں جاتا تو پورا صوبا کیا سمبھالیں گے قومی پرستی کی دعوا ہ کرنے والوں کی مذکورہ راستے کی لوٹ مار سے انکی آنکھیں کھل جانی چاہیں انہوں نے کہا کہ 16مارچ کو نصیر آباد میں پیغام امن کانفرنس سنگ میل ثابت ہوگی جس سے مرکزی قائدین خطاب کریں گے اس موقع پر دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :