الیکشن ٹریبونل لاہور این اے 125 کے انتخابی ریکارڈ کی نادرا سے تصدیق سے متعلق درخواست کا فیصلہ کل سنائے گا

پیر 9 مارچ 2015 17:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء ) الیکشن ٹریبونل لاہور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 125 کے انتخابی ریکارڈ کی نادرا سے تصدیق سے متعلق درخواست کا فیصلہ کل منگل کو سنائے گا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز الیکشن ٹریبونل میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 125 پر مبینہ دھاندلی سے متعلق درخواست کی سماعت کے بعد ٹربیونل نے اپنا یہ فیصلہ سنایا ، تحریک انصاف کے امیدوار حامد خان کا موقف ہے کہ این اے 125 میں بڑے پیمانے پر جعلی ووٹ کاسٹ کرکے نتائج تبدیل کئے گئے، اس لئے چند پولنگ اسٹیشنز کے ریکارڈ کی تصدیق نادرا سے کرائی جائے تاہم ان کے مخالف خواجہ سعد رفیق کے وکیل نے جوابی دلائل میں کہا کہ دھاندلی کے الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔

نادرا نے جن پولنگ اسٹیشنز کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی اس میں کہیں بھی دھاندلی کے شواہد نہیں ملے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ 10مارچ تک موخر کردیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :