سپریم کورٹ کے احکامات پر الیکشن کمیشن پنجاب‘ سندھ اور اسلام آباد کیلئے بلدیاتی انتخابات کا حتمی شیڈول کل عدالت میں پیش کریگا

پیر 9 مارچ 2015 17:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء) سپریم کورٹ کے احکامات پر الیکشن کمیشن پنجاب‘ سندھ اور اسلام آباد کیلئے بلدیاتی انتخابات کا حتمی شیڈول کل منگل کو عدالت میں پیش کرے گا ، جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے تین روز قبل بلدیاتی انتخابات سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے دوران بلدیاتی انتخابات 25 اپریل کے بجائے 2 مئی کو کرانے کی الیکشن کمیشن کی استدعا مسترد کرتے ہوئے پنجاب اور سندھ میں ایک ہی مرحلے میں الیکشن کرانے کا حکم دیتے ہوئے بلدیاتی انتخابات 20 ستمبر کو کرانے کی تجویز تحریری طور پر طلب کرلی تھی ۔

(جاری ہے)

جسٹس جواد ایس خواجہ نے استفسار کیا تھا کہ الیکشن کمیشن بتائے کہ آخر اسے کیوں اتنا وقت درکار ہے، الیکشن میں بغیر وجہ ایک دن کی تاخیر بھی برداشت نہیں کی جائے گی جب کہ سندھ اور پنجاب کے چوتھے انتخابی شیڈول پر بھی تحفظات ہیں، عدالت کسی کے مخالف نہیں لیکن آئین پر من پسند انداز میں عملدرآمد کیا جارہا ہے۔سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے الیکشن کمیشن کو حکم دیا کہ خیبرپختونخوا میں 30 مئی اور آزاد کشمیر میں 5 ماہ کے دوران انتظامات مکمل کرتے ہوئے بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں جب کہ کیس کی مزید سماعت 10 مارچ تک کے ئے ملتوی کردی گئی