لاہور : الیکشن ٹربیونل نے این اے 118 میں ووٹوں کی تصدیق نادرا سے کروانے کا حکم دے دیا۔

پیر 9 مارچ 2015 16:56

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015 ء) : الیکشن ٹربیونل نے این اے 122 کے بعد قومی اسمبلی کے حلقہ ین اے 118 کے ووٹوں کی تصدیق بھی نادرا سے کروانے کا حکم دے دیا ہے، این اے 118 میں مبینہ دھاندلی کی در خواست حامد زمان نے درج کروائی تھی جس کے بعد الیکشن ٹربیونل نے نادرا کو حکم دیا کے این اے 118 کے بیلٹ پیپرز پر انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق نادرا سے کروانے کا حکم دیا ہے جبکہ نادرا سے رپورٹ ایک ماہ میں طلب کر لی ہے.

متعلقہ عنوان :