غریب لوگو ں کانمائندہ ہوں،ضمیر فروش نہیں،سینٹ انتخابات میں ووٹ نہ دیکر ثابت کردیا ہے میں بکنے والا نہیں،جاوید نسیم

پیر 9 مارچ 2015 16:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء) تحریک انصاف کے باغی رکن اسمبلی جاوید نسیم نے کہا ہے کہ میں غریب لوگو ں کانمائندہ ہوں،ضمیر فروش نہیں،سینٹ انتخابات میں ووٹ نہ دیکر ثابت کردیا ہے کہ میں بکنے والا نہیں۔جاوید نسیم کے حامی کارکنوں نے پریس کلب کے سامنے انکے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔کارکنوں نے جاوید نسیم کے حق میں شدید نعرہ بازی کی اورانہیں عام آدمی کاخطاب بھی دیا ہے ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جاوید نسیم کاکہنا تھا کہ میں عام لوگوں کانمائندہ ہوں،سینٹ میں انتخابات میں ووٹ نہ دیکرثابت کردیا ہے کہ میں ضمیر فروش نہیں۔

(جاری ہے)

انکاکہنا تھا کہ پارٹی نے مجھے شوکاز نوٹس بھیجاہے،اگر میں سینٹ انتخابات میں کسی کاتجویزکنندہ یایائیدکنندہ تھا جووزیراعلی مجھ سے پوچھ لیتے تاہم پارٹی قیادت نے مجھ سے پوچھا تک نہیں،،مجھے پارٹی سے کوئی نہیں نکال سکتا،انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے میرے گھر پرحملہ کیا اورچادر اورچاردیواری کاتقدس پامال کرکے میری ماں کے بال بھی کھینچے،جاوید نسیم کاکہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کوپولیس سٹیٹ بنارکھا ہے ،غریب کاپوچھنے والاکوئی نہیں۔جاوید نسیم کچھ دیر تک کارکنوں کے ساتھ بیٹھے رہے بعدازاں رکشے میں بیٹھ کر واپس چلے گئے۔

متعلقہ عنوان :