اسلام آباد : پی آئی اے نے اسلام آباد ائیر پورٹ کے لیے متبادل ذرائع سے فیول کا انتظام کر دیا۔

پیر 9 مارچ 2015 16:37

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015 ء) : اسلام آباد ائیر پورٹ پر فیول کی کمی کے خدشے کے پیش نظر پی آئی اے نے متبادل ذرائع سے فیول کا انتظام کر لیا ہے، پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ائیر پورٹ پر فیول کی کمی ، فیول فراہم کرنے والی کمپنی کی ناقص حکمت عملی کے باعث پیش آئی، جس کے باعث پروازیں متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا تھا، لیکن اب پی آئی اے نے متبادل ذرائع سے فیول کا بندوبست کیا ہے جس کے بعد تمام پروازیں اب معمول کے مطابق ہیں.

متعلقہ عنوان :