حکومت نے فاٹا کے سینٹرز کے انتخابی عمل کو متنازعہ بنا کر قبائلی عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا ہے، سینیٹر شاہی سید

پیر 9 مارچ 2015 16:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ حکومت نے فاٹا کے سینٹرز کے انتخابی عمل کو متنازعہ بنا کر قبائلی عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا ہے۔ الیکشن کمیشن نے حکومت کے متنازعہ آرڈیننس پر فاٹا کے سینٹ الیکشن نہ کروا کر حکومت کی مدد کی ہے۔

(جاری ہے)

حکومت کی جانب سے فاٹا کے سینیٹ الیکشن کے متعلق جاری کردہ آرڈیننس بددیانتی اور اپنے نمائندے منتخب کروانے کی کوشش ہے۔ کسی صورت بددیانتی پر مبنی قانون تسلیم نہیں کیا جا سکتا ۔الیکشن کمیشن فاٹا کے سینٹ انتخابات12 مارچ سے قبل پُرانے طریقہ کار کے مطابق کروا کر الیکشن کمیشن کے متعلق قوم کے ذہن میں پیدا ہونے والے شکوک و شبہات ختم کرے۔

متعلقہ عنوان :