سی ڈی اے نے غیر قانونی شادی ہالوں کیخلاف کارروائی با رے عدا لتی حکم نامہ ہوا میں اڑا دیا

پیر 9 مارچ 2015 16:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء) وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) نے غیر قانونی شادی ہالوں کے خلاف کارروائی کے حوالے سے 2 ماہ قبل جاری ہونے والے اسلام اباد ہائیکورٹ کے حکم نامہ کو ہوا میں اڑا دیا‘ تاحال اسلام آباد میں غیر قانونی شادی ہالوں کے خلاف کوئی کارروائی نہ ہو سکی۔

(جاری ہے)

پیر کے روز اسلام آباد میں غیر قانونی شادی ہالوں کے خلاف کارروائی کے حوالے سے ڈائریکٹر انفورسمنٹ کیپٹن (ر) شہباز طاہر سے پوچھا گیا تو انہوں نے ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول زاہد سلطان سے رابطہ کرنے کا کہا جب زائد سلطان سے پوچھا گیا تو انہوں نے ممبر اسسٹنٹ حمزہ شفقات کا پتہ بتایا جب حمزہ شفقات سے غیر قانونی شادی ہالوں کے خلاف کارروائی کا سوال پوچھا گیا تو انہوں نے بھی ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول کے کندھوں پر ڈال دیا سی ڈی اے کے اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ حقیقت میں سی ڈی اے نے صرف ایک غیر قانونی شادی ہالوں کو اشتہار جاری کیا ہوا ہے اور باقی معاملہ جوں کا توں ہے تاحال سی ڈی اے نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ کا غیر قانونی شادی ہالوں کے خاتم کے لئے جاری ہونے والے حکم نامہ پر کوئی خاطر خواہ پیش رفت نہیں دکھائی دے رہی۔

متعلقہ عنوان :