23 مارچ پریڈ ، اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ٹریفک پلان جاری کر دیا

پیر 9 مارچ 2015 16:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء) 23 مارچ کو پریڈ کے موقع پر اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ٹریفک پلان جاری کر دیا۔ 22 مارچ کو رات 12 بجے کے بعد ہیوی ٹریفک کی اسلام آباد میں داخلے پر پابندی ہو گی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق 23 مارچ پریڈ کے حوالے سے اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لئے 382 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ٹریفک کو کنٹرول کریں گی اس کے علاوہ ہیوی ٹریفک کی اسلام آباد میں داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

22 مارچ رات 12 بجے کے بعد ہیوی گاڑیوں کی اسلام آباد میں داخلے پر مکمل پابندی ہو گی اور ہیوی گاڑیوں کی سنگجانی اور روات کے مقامات پر رات 12 بجے کے بعد روک دیا جائے گا اس کے ساتھ کشمیر سے آنے والی گاڑیوں کو بہارہ کہو اور نیلور کے قریب روک دیا جائے گا

متعلقہ عنوان :