مال روڈ کو ہنگاموں اور احتجاجی مظاہروں سے پاک کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے،تاجر برادری

پیر 9 مارچ 2015 16:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء) صوبائی دارالحکومت میں شاہراہ قائداعظم کے معروف فیصل چوک میں احتجاجی مظاہروں اور دھرنوں کے باعث ٹریفک کو بلاک کردیا جاتا ہے جس کے باعث مال روڈ کے تاجروں کا کاروبار ٹھپ ہو کر رہ جاتا ہے، تاجر برادری نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔

(جاری ہے)

2015ء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہائی کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود پولیس پنجاب اسمبلی کے سامنے فیصل چوک میں احتجاجی مظاہروں کو روکنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے، انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ کے احکامات کے مطابق مال روڈ پر خصوصاً پنجاب اسمبلی کے سامنے فیصل چوک پر کسی بھی قسم کا احتجاجی مظاہرہ یا دھرنا نہیں دیا جا سکتا، مگر آئےء روز احتجاجی مظاہروں کے باعث روڈ بلاک کردیا جاتا ہے اور روڈ بلاک ہونے کی وجہ سے مال روڈ کا کاروبار تباہ ہو کر رہ گیا ہے، مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو تاجر برادری کا خیال ہونا چاہیے اور مال روڈ کو ہنگاموں اور احتجاجی مظاہروں سے پاک کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے