کسانوں سے احتجاج کا حق بھی چھینا جا رہا ہے، نہتے کسانوں پر تشدد کی پر زور مذمت کرتے ہیں ،کسان بورڈ پاکستان

پیر 9 مارچ 2015 16:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء) کسان بورڈپاکستان کے صدر صاد ق خاں خاکوانی نے وہاڑی میں پر امن احتجاج کرنے والے کسانوں پر پولیس تشدد کرنے والوں کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ کسانوں سے احتجاج کا حق نہ چھینا جائے انہوں نے گرفتار کسانوں کو فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے اورکہا کہ احتجاج کرنا ہر شہر ی کا بنیادی حق ہے ہم مظلوم کسانوں کے مطالبات کی منظوری کے لئے ملک بھر کے کروڑوں کسانوں کے ساتھ ہیں

متعلقہ عنوان :