ملکی سیاست میں نظروں کی تکون چل رہی ہے، زرادری کی سینٹ کی چیئر مین کے ساتھ پنجاب کی گورنر شپ پر نظر ہے،’شریفوں“ کی زرداری ، امریکہ کی ”شریفوں“ پر نظر ہے،دیکھتے ہیں کس کی نظر کیا کام کرتی ہے،کسی کے پاس سندھ کارڈ تو کسی کے پاس بلوچستان کارڈ ہے، پاکستان کارڈ انکے پاس ہے جو 21ویں ترمیم منظور کروانے کے حق میں تھے،زاہد خان نے پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے حوالے سے جو کہا وہ ولی کو ولی پہچانتا ہے کہ مترادف ہے
جمعیت علما اسلام ف کے سیکرٹری اطلاعات حافظ حسین احمدکی اوکاڑہ کے صحافیوں سے ٹیلی فونک بات چیت
پیر 9 مارچ 2015 16:16
اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء ) جمعیت علمائے اسلام ف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ ملکی سیاست میں نظروں کی تکون چل رہی ہے۔ زرادری کی سینٹ کی چیئر مینی کے ساتھ ساتھ پنجاب کی گورنر شپ پر بھی نظر ہے۔”شریفوں“ کی زرداری جبکہ امریکہ کی ”شریفوں“ پر نظر ہے۔دیکھتے ہیں کس کی نظر کیا کام کرتی ہے۔
کسی کے پاس سندھ کارڈ تو کسی کے پاس بلوچستان کارڈ ہے۔لیکن پاکستان کارڈ انکے پاس ہے جو 21ویں ترمیم منظور کروانے کے حق میں تھے۔(جاری ہے)
زاہد خان نے پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے حوالے سے جو کہا وہ ولی کو ولی پہچانتا ہے کہ مترادف ہے۔وہ اوکاڑہ کے صحافیوں سے ٹیلی فونک بات چیت کررہے تھے۔حافظ حسین احمد نے کہا کہ پہلے ہاتھی کے پاوٴں میں سب کا پاوٴں تھا اب شریفوں کے پاوٴں میں سب کا پاوٴں ہے اور اس سب میں پیپلز پارٹی بھی شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو دھرنا ختم کئے کافی عرصہ ہو گیا اور دوسری شادی کے بعد بندہ ویسے بھی بہت کچھ بھول جاتا ہے شائد اسی تناظر میں عمران پارلیمینٹ کا ”راستہ“ بھول گئے ہیں اسی لئے اب وہ سینٹ الیکشن کے اگلے مرحلے میں پارلیمینٹ کا ”بھولا“ ہوا راستہ تلاش کریں گے۔مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.