پاکستان کا زمین سے زمین پر مار کر نے والے شاہین 3بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

پیر 9 مارچ 2015 16:15

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء) پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کر نے والے شاہین 3بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا‘2750کلومیٹر تک ہدف کوکامیابی سے نشانہ بنانے والا بیلسٹک میزائل شاہین تھری جوہری اورروایتی وار ہیڈلے جانے کی بھی بھرپور صلاحیت رکھتاہے ‘ صدر مملکت ممنون حسین ‘ وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شاہین 3 بیلسٹک میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو فوج کے ادارہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق بیلسٹک میزائل شاہین تھری 2750کلومیٹر تک اپنے ہدف کوکامیابی سے نشانہ بنا سکتاہے۔آئی ایس پی آر کا کہناہے کہ شاہین تھری جوہری اورروایتی وار ہیڈلے جانے کی بھی بھرپور صلاحیت رکھتاہے اور میزائل کا کامیاب تجربہ بحیرہ عرب میں کیا گیاہے۔شاہین تھری کے کامیاب تجر بے کے ب بعد پاکستان نے دفاعی میدان میں ایک بڑی کامیابی حاصل کر لیا ہے۔ صدر مملکت ممنون حسین ‘ وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شاہین 3 بیلسٹک میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد دی ہے

متعلقہ عنوان :