ترکی نے تیار ملبوسات پر ڈیوٹی بڑھا دی، استنبول کیلئے ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمد میں 50فیصد کمی ہوگئی

پیر 9 مارچ 2015 15:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء) ترکی کی جانب سے تیار ملبوسات پر ڈیوٹی بڑھا نے کے باعث پاکستان سے استنبول کیلئے ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمد 50 فیصد کم ہوگئی۔

(جاری ہے)

پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ترکی کی جانب سے پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات پر ڈیوٹی بڑھانے کے باعث ٹیکسٹائل کا برآمدی حجم 1ارب ڈالر سے کم ہوکر 50کروڑ ڈالر رہ گیا،انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے کیساتھ ملبوسات پر عائد کی گئی اضافی ڈیوٹی معاف کی جائے، پاکستان 9.2فیصد ڈیوٹی ادا کرتا ہے جبکہ ترکی نے مزید 42.2فیصد ڈیوٹی لگا رکھی ہے اس طرح درآمد شدہ ملبوسات پر ڈیوٹی 52فیصد ہوگئی جو عالمی مارکیٹ کے لحاظ سے بہت زیادہ ہے۔

متعلقہ عنوان :