ہربل کاسمیٹکس کی طلب میں سالانہ 9.6فیصد کی شرح سے اضافہ

پیر 9 مارچ 2015 15:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء)ہربل کاسمیٹکس کی طلب میں سالانہ 9.6فیصد کی شرح سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں مصنوعی طور پر تیار کئے گئے کاسمیٹکس کی بجائے ہربل کاسمیٹکس کی طلب میں سالانہ 9.6فیصد کی شرح سے اضافہ ہو رہا ہے تاہم اب تک عالمی منڈی میں مصنوعی کاسمیٹکس کی ہی حکمرانی ہے۔

(جاری ہے)

ٹرانسپیرینسی مارکیٹ کی تحقیقی رپورٹ کے مطابق سال 2012ء کے دوران بین الاقوامی منڈیوں میں 7ارب 60کروڑ ڈالر کے ہربل کاسمیٹکس کا کاروبار ہوا تھا۔