پشاور : میری وفاداری پر شک کیا گیا ہے، میں غریب ہوں لیکن ضمیر فروش نہیں ہوں: پریس کلب کے باہر جاوید نسیم کی میڈیا سے گفتگو

پیر 9 مارچ 2015 15:00

پشاور : میری وفاداری پر شک کیا گیا ہے، میں غریب ہوں لیکن ضمیر فروش نہیں ..

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015 ء) : پشاور میں پی ٹی آئی کے رکن جاوید نسیم کے حق میں مظاہرہ کیا جا رہا تھا جس میں جاوید نسیم نے بھی پریس کلب کے باہر میڈیا سے بات کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ مجھ پر الزام تراشی کر کے شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے ، انہوں نے کہا مجھ سے غریب عوام کی وابستگی ہے اور میں 98 فی صد غریب عوام کی نمائندگی کرتا ہوں میں غریب ہوں اسی لیے مجھے اسمبلی میں جانے نہیں دیا گیا ، میری وفاداری پر شک کیا گیا، میں غریب ضرور ہوں یہ سچ ہے لیکن ضمیر فروش نہیں ہوں.

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ مجھ پر الزام لگانے والے کیا نہیں جانتے کہ میں ایک عام آدمی ہوں، ان کا کہنا تھا کہ میں جمشید دستی کا بہت ممنون ہوں جنہوں نے اگلے ہی روز مجھ سے رابطہ کیا اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ میرے گھر پر حملہ کیا گیا میری والدہ کو بالوں سے گھسیٹا گیا لیکن میں اللہ کوحاضر جان کر ان لوگوں کو معاف کرتا ہوں ، لیکن اب اگر کسی غریب یا عام آدمی کے گھر ایسا ہوا تو اب جاوید نسیم چپ نہیں بیٹھے گا، ان کا کہنا تھا کہ اب کسی غریب یا عام آدمی کی خریدو فروخت پر بات نہیں ہو گی، انہوں نے کہا کہ کے پی کے کی پولیس کا بھی اسٹیٹس بن چکا ہے میں آرمی چیف سے مطالبہ کرتا ہوں کہ کے پی کے میں فوج بھیج دی جائے. اس موقع پر مظاہرین نے جاوید نسیم کے حق میں نعرہ بازی بھی کی.

متعلقہ عنوان :