وفاقی دارالحکومت میں مسلسل بارشوں نے زیر تعمیر سڑکوں کے کام کی قلعی کھول دی‘ جی اور ایچ سیکٹرز کی مرمتی سڑکیں شدید متاثر

پیر 9 مارچ 2015 14:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء) وفاقی دارالحکومت میں ہفتہ بھر سے جاری رہنے والی مسلسل بارشوں نے سڑکوں کے تعمیراتی کام کی قلعی کھول دی اور زیر تعمیر اور زیر مرمت سڑکوں کی حالت مزید خراب کر دی۔ مسلسل بارشوں سے جی ایٹ‘ جی نائن‘ ایچ ایٹ‘ آئی ایٹ‘ آئی نائن اور آئی ٹین کی سرکیں زیادہ متاثر ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

ایک رپورٹ کے مطابق روڈ انجینئرز نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا ہے محکمہ موسمیات اس پیش گوئی کے باوجود کے فروری کے آخر میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے تب بھی سی ڈی اے نے مرمتی اور تعمیراتی کام کا شیڈول دیا۔

سی ڈی اے کے ترجمان رمضان ساجد کا کہنا ہے کہ بارشیں معمول سے زیادہ ہوئی ہیں اور امید ہے کہ بارشیں رک جائیں گی اور تعمیراتی اور مرمتی کام کا دوبارہ آغاز ہو گا۔ محکمہ موسمیات کے عہدیدار سراج عباسی کا کہنا ہے کہ منگل تک بارشیں رک جائیں گی اور ٹمپریچر میں 2 سے 4 ڈگری کمی واقع ہو جائے گی۔