Live Updates

اسلام آباد : پی ٹی آئی کی جانب سے چئیر مین سینیٹ اور ڈپٹی چئیر مین سینیٹ انتخابات کے لیے ہائی کورٹ میں درخواست دائر

پیر 9 مارچ 2015 13:47

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015 ء) : اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کی جانب سے سینیٹ کے لیے چئیر مین اور ڈپٹی چئیر مین کے انتخابات کے لیے ایک درخواست دائر کی گئی ہے، ہائی کورٹ میں درخواست شیریں مزاری کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں یہ موقف دیا گیا ہے کہ وفاق کی جانب سے آرٹیکل 60 سے متعلق جب تک فیصلہ نہیں ہوتا چئیر مین اور ڈپٹی چئیر مین سینیٹ کے انتخابات ممکن نہیں ہو سکتے، ہائی کورٹ میں دائر کی گئی اس درخواست میں وفاق ، الیکشن کمیشن اور وزارت قانون کو فریق بنایا گیا ہے جبکہ اس درخواست کی سماعت کل متوقع ہے.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات