غیر اخلاقی سرگرمیاں ، پولیس کالج سہالہ کے کمانڈنٹ اور ڈپٹی کمانڈنٹ کو کام کرنے سے روک دیا گیا

پیر 9 مارچ 2015 13:45

غیر اخلاقی سرگرمیاں ، پولیس کالج سہالہ کے کمانڈنٹ اور ڈپٹی کمانڈنٹ ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء) پولیس کالج سہالہ کے کمانڈنٹ اور ڈپٹی کمانڈنٹ کو غیر اخلاقی سرگرمیوں میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں کام کرنے سے روک دیا گیا ہے اور انسپکٹر جنرل آف پنجاب نے انکوائری کا حکم دے دیا ہے ایک رپورٹ کے مطابق سرکاری ذرائع کا کہنا تھا جب تک انکوائری مکمل نہیں ہو جاتی اور اس وقت تک سہالہ کالج کے کمانڈنٹ عامر ذوالفقار اور ڈپٹی کمانڈنٹ محمد شعیب اپنی ڈیوٹی سرانجام نہیں دے سکتے ۔

(جاری ہے)

ایسے میں سینئر سپرنٹنڈنٹ سید علی محسن کو کمانڈنٹ کا چارج دے دیا گیا ہے آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے ان الزامات کی انکوائری کے لئے تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے انکوائری ٹیم راولپنڈی پہنچ گئی ہے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے دریں اثناء سپیشل برانچ اور آئی جی نے بھی الگ الگ انکوائری کی ہے اور انکوائری رپورٹس صوبائی حکام کو بھیج دی گئی ہیں آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا کا کہنا ہے کہ الزامات کی تحقیقات کے لئے تین رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو 24 گھنٹوں کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گی انہوں نے کہا کہ انکوائری ٹیم جو بھی سفارش کرے گی مجرموں کے خلاف ضرور ایکشن لیا جائے گا

متعلقہ عنوان :