میٹرو بس پراجیکٹ منصو بہ ،16 مارچ کو تجرباتی بنیادوں پر بسیں فیض آباد سے ڈی چوک اسلام آباد تک چلا نے کا فیصلہ

پیر 9 مارچ 2015 13:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء) میٹرو بس پراجیکٹ منصوبے کے حوالے سے 16 مارچ تجرباتی بنیادوں پر بسیں فیض آباد سے لے کر ڈی چوک اسلام آباد تک چلائی جائیں گی جبکہ 20 مارچ تک پورے روٹ جو فلیش مین چوک سے ڈی چوک تک ہے پر تجرباتی بنیادوں پر سروس شروع کر دی جائے گی جبکہ پیکج ون اسلام آباد فیض آباد سے پشاور موڑ تک روزانہ پندرہ میٹرو بسز کے ڈرائیور کو ٹریننگ دی جا رہی ہے ذرائع کے مطابق میٹرو بس پراجیکٹ منصوبے پر کام کرنے والی تعمیراتی کمپنیوں کو موجودہ ہفتے سے 8 دنوں کی مہلت دی گئی ہے کہ وہ ٹریک پر کارپٹنگ اور باقی ماندہ کام کو مکمل کریں جبکہ منصوبے کے ٹریک پر تعمیراتی سرگرمیاں 31 مارچ تک ہر صورت میں مکمل کرانے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

31 مارچ تک جو کمپنی معیاد کے مطابق کام مکمل نہیں کرے گی اس کی کارکردگی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو پیش کر دی جائے گی

متعلقہ عنوان :