پاکستان میں 40 ملین سے زائد افراد کو ٹائلٹ کی سہولت میسر نہیں‘ یونیسیف

پیر 9 مارچ 2015 13:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء) اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ 40 ملین سے زائد افراد کو ٹائلٹ کی سہولت میسر نہیں اور وہ کھلی جگہوں پر اپنی حاجات پوری کرتے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق یونیسیف کے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر گیتا راؤ گپتا نے بتایا ہے کہ پاکستان میں کروڑوں لوگوں کو ٹائلٹ کی سہولت میسر نہیں اور وہ کھلی جگہوں پر اپنی حاجات پوری کرتے ہیں جس کے صحت اور غذائی حوالے سے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

گیتا گپتا جو حال ہی میں پاکستان کے دورے پر آئی تھیں‘ نے بتایا کہ ہمیں صحت اور غذائی حوالے سے بچاؤ کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کھلی فضاء میں باتھ روم کیلئے جانے والوں میں پاکستان کا بھارت اور انڈونیشیاء کے بعد تیسرا نمبر پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلے سے آنتوں کی بیماریاں اور انفیکشن پیدا ہوتا ہے اور بچوں کی نگہداشت اور قد متاثر ہوسکتا ہے۔ یونیسیف پاکستانی حکومت کیساتھ سینی ٹیشن کا مسئلہ حل کرنے کیلئے مل کر کام کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی علاقے میں ٹائلٹس کی کمی ہو تو لڑکیوں اور خواتین کیلئے بھی بڑی مشکلات درپیش ہوتی ہیں اور وہ بیماریوں کی زد میں زیادہ آسکتی ہیں

متعلقہ عنوان :