خیبر پختونخواہ، جماعت اسلامی اور عوامی جمہوری اتحاد سے وزارتیں واپس لینے کا فیصلہ

پیر 9 مارچ 2015 13:06

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء ) خیبر پختونخوا کابینہ میں ایک بار پھر رد و بدل کا فیصلہ کیا گیا ہے ، جماعت اسلامی سے بلدیات اور عوامی جمہوری اتحاد سے صحت کی وزارت واپس لے لی جائے گی۔ خیبر پختونخوا کابینہ میں ایک بار پھر رد و بدل کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کابینہ میں اب تک تین بار رد و بدل کیا جاچکا ہے۔ پارٹی کے ذرائع کے مطابق تحریک انصاف حکومت نے اپنی اتحادی جماعتوں جماعت اسلامی سے محکمہ بلدیات اور عوامی جمہوری اتحاد سے صحت کی وزارت واپس لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کا قلمدان اس سے قبل پی ٹی آئی کے ایم پی اے شوکت یوسفزئی کے پاس تھا جو ان سے لے کر عوامی جموری اتحادی کے شہرام ترکئی کو سونپ دیا گیا تھا۔ پارٹی قیادت نے ایک بار پھر دونوں اہم وزارتیں اپنے ارکان اسمبلی کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے اتحادی جماعتوں کے قائدین کو اس فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے دو معاون خصوصی اور ایک مشیر کو بھی ہٹائے جانے کا امکان ہے۔ عمران خان رواں ہفتے پشاور کا دورہ کریں گے اور ان تمام معاملات کا خود جائزہ لیں گے۔ عمران خان خیبر پختونخوا اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر کی خالی نشست کیلئے بھی نام کا اعلان کریں گے۔

متعلقہ عنوان :