وزیر اعظم نواز شریف کا دورہ ملتان، ایئرپورٹ پر شہریوں اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا

پیر 9 مارچ 2015 13:04

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء) وزیر اعظم میاں نواز شریف کا دورہ ملتان ایئرپورٹ پر شہریوں اور مسافروں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ۔ وی آئی پی موومنٹ سے مسافروں کو کئی گھنٹے دشواری کاسامنا کرنا پڑا ۔و ی آئی پی کلچر سے عا جز مسافروں نے ایئرپورٹ پر شدید احتجاج کیا ۔ اور وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف شدید نعرہ بازی کی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق پیر کے رو ز وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے ملتان ایئرپورٹ کے دورے کے موقع پر مسافروں اور قربا و جوار کے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامان کرنا پڑا ایئرپورٹ کی طرف جانے والے تمام داخلی اور خارجی راستے کئی گھنٹے تک بند رہے اور اس کے ساتھ ساتھ ایئرپورٹ سے سفر کرنے والوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑااور عمرہ کر کے واپس آنے والے مسافروں کو ان کا سامان بھی کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود نہ مل سکا جس کی وجہ سے کئی گھنٹے ایئرپورٹ کے اندر ہی محصور ہو کر رہنا پڑا ۔

کئی گھنٹے انتظار کرنے والے مسافر وی آئی پی کلچر سے آجز آ گئے اور ایئرپورٹ کے اندر ہی وی آئی پی کلچر اور وزیر اعظم محمد نواز شریف کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی ۔

متعلقہ عنوان :