انٹرنیشنل ٹرمینل کی بنیاد رکھ کر یوسف رضاگیلانی عوام کی خدمت کی ،2017میں لوڈ شیڈنگ ختم کردیں گے:نوازشریف

پیر 9 مارچ 2015 12:26

انٹرنیشنل ٹرمینل کی بنیاد رکھ کر یوسف رضاگیلانی عوام کی خدمت کی ،2017میں ..

ملتان (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 9 مارچ 2015 ء) : ملتان میں انٹر نیشنل ائیر پورٹ کے افتتاح کے موقع پروزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملتان اولیائے کرام کی دھرتی ہے، پاکستان کے لیے ملتان ایک مرکزی حیثیت رکھتا ہے، ملتان کے آم اور حلوہ مشہور ہیں، ملتان انٹر نیشنل ٹرمینل ایک بہت بڑی سہولت ہے جنوبی پنجاب میں ملتان اہم ترین علاقہ ہے اب یہاں کے لوگوں کو بیرون ملک جانے کے لیے پہلے اسلام آباد یا لاہور نہیں جانا پڑے گا، ملتان ائیر پورٹ کی تکمیل سے ملتان کی عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوا.

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ملتان کے انٹر نیشنل ٹرمینل کے ذریعے ملتان کا خوشبو دار اور میٹھا آم دنیا بھر میں اپنی مٹھاس بکھیرے گا، ان کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے جنوبی پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں پر توجہ نہیں دی جا سکی لیکن اب ملتان کی ترقی کے لیے 29 بلین روپے مختص کیے گئے جس کے لیے رواں سال ڈیڑھ ارب روپے کی رقم جاری کر دی گئی یہاں میگا پراجیکٹس شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں تعلیمی اور صحت کے پراجیکٹس شامل ہیں، ان کا کہنا تھا کہ میں پاکستان کی نوجوان نسل پر یقین رکھتا ہوں اور ان کے لیے ترقی کی راہ کو ہموا ر کرنا چاہتا ہوں.

انہوں نے مزید کہا کہ ملتان کو پورے ملک سے ملانے کے لیے موٹرویز کی تعمیر کی جائے گی جس کے لیے 31 کروڑ روپے کی رقم رکھی گئی ہے،جس سے ملتان کی عوام سہل سفر کر سکیں گے. اس کے علاوہ ملتان میں انٹر سٹی رنگ روڈ کا منصوبہ بنایا گیا ہے جس کے لیے وفاقی حکومت فنڈز فراہم کرے گی اور اس منصوبے کی تکمیل حکومت پنجاب کی جانب سے کی جائے گی جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کا تجربہ کام آئے گا، ان کا کہنا تھا کہ ہم ہر چیلنج سے ایک ہو کر نمٹیں گے. کیونکہ مشکلات سے نکلنے اور ترقی کا واحد راستہ اتحاد ہے، نا کا کہنا تھا کہ خصوصی طور پر دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھی ہمیں اکٹھا ہونا ہو گا.

متعلقہ عنوان :